Sr. | English Words | Urdu Words |
5676 | Whosoever desires what hastes away, We hasten to give him (in this life) as much as We please to whosoever We will; but afterwards there is Hell for him in which he will burn, disgraced and ostracised[Q 17-18] R Holy Quranic Report Error! | جو شخص دنیا (کی آسودگی) کا خواہشمند ہو تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اور جتنا چاہتے ہیں جلد دے دیتے ہیں۔ پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے۔ جس میں وہ نفرین سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا |
5677 | Whosoever God allows to go astray has none to show him the way, for He leaves them to wander perplexed in their wickedness[Q 7-186] R Holy Quranic Report Error! | جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں |
5678 | Whosoever has done even an atom´s weight of good will behold it[Q 99-7] R Holy Quranic Report Error! | تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا |
5679 | Whosoever is in the heavens and on earth bows to God in submission with a will or perforce, as do their shadows in the morning and evening[Q 13-15] R Holy Quranic Report Error! | اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں) |
5680 | Whosoever is in the heavens and the earth belongs to Him; and those who are near Him do not disdain to worship Him or weary (of His service),[Q 21-19] R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔ اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں |