Sr. | English Words | Urdu Words |
2516 | When Our clear revelations are read out to them, they say: \"This is only a man who wants to turn you away from what your fathers used to worship.\" And they say: \"This is nothing but a fabricated lie.\" And those who do not believe say of the truth when R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان کو ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کی تمہارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض جھوٹ ہے (جو اپنی طرف سے) بنا لیا گیا ہے۔ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو اس کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے |
2517 | When Our clear revelations are recited to them, their only argument is to say: \"Bring our ancestors back, if what you say is true.\"[Q 45-25] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ |
2518 | When Our lucid revelations are read out to them, the infidels say to those who believe: \"Which of the two groups is better in standing, and whose company is more excellent[Q 19-73] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو کافر ہیں وہ مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریق میں سے مکان کس کے اچھے اور مجلسیں کس کی بہتر ہیں |
2519 | When Our messages were read out to them, they said: \"We have heard. We could certainly compose (writings) like them if we choose. They are but only tales of long ago[Q 8-31] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں (یہ کلام) ہم نے سن لیا ہے اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام) ہم بھی کہہ دیں اور یہ ہے ہی کیا صرف اگلے لوگوں کی حکایتیں ہیں |
2520 | When Our messengers came to Abraham with good news, they said: \"We have to destroy this city as its inhabitants have become sinful[Q 29-31] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں |