Sr. | English Words | Urdu Words |
22111 | And when their prophet said to them: \"God has raised Saul king over you,\" they said: \"How can he be king over us when we have greater right to kingship than he, for he does not even possess abundant wealth?\" \"God has chosen him in preference to you,\ R Holy Quranic Report Error! | اور پیغمبر نے ان سے (یہ بھی) کہا کہ خدا نے تم پر طالوت کو بادشاہ مقرر فرمایا ہے۔ وہ بولے کہ اسے ہم پر بادشاہی کا حق کیونکر ہوسکتا ہےبادشاہی کے مستحق تو ہم ہیں اور اس کے پاس تو بہت سی دولت بھی نہیں۔ پیغمبر نے کہا کہ خدا نےاس کو تم پر فضیلت دی ہے اور (بادشاہی کے لئے) منتخب فرمایا ہے اس نے اسے علم بھی بہت سا بخشا ہے اور تن و توش بھی (بڑا عطا کیا ہے) اور خدا (کو اختیار ہے) جسے چاہے بادشاہی بخشے۔ وہ بڑا کشائش والا اور دانا ہے |
22112 | And when they are cast within a narrow space of it chained together, they would plead for death[Q 25-13] R Holy Quranic Report Error! | اور جب یہ دوزخ کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں) جکڑ کر ڈالے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے |
22113 | And when they are warned they pay no heed[Q 37-13] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے |
22114 | And when they saw them, they said: \"They have indeed gone astray[Q 83-32] R Holy Quranic Report Error! | اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں |
22115 | And when they went back to their people turned to make fun of them[Q 83-31] R Holy Quranic Report Error! | اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے |