Sr. | English Words | Urdu Words |
31001 | As for those who avoid the greater sins and shameful acts, except minor trespasses, your Lord´s forgiveness surely has great amplitude. He is fully knowledgeable of you as He produced you from the earth, and since you were a foetus in your mother´s womb R Holy Quranic Report Error! | جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے |
31002 | As for those who believe and do good, We never burden a soul beyond capacity. They are men of Paradise where they will abide for ever[Q 7-42] R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ہم (عملوں کے لیے) کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔ ایسے ہی لوگ اہل بہشت ہیں (کہ) اس میں ہمیشہ رہیں گے |
31003 | As for those who believe and do the right, there are gardens for abode as welcome for what they had done[Q 32-19] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے |
31004 | As for those who break God´s covenant after validating it, and sever relations which God ordained cohered, and spread corruption in the land, there is condemnation for them and an evil abode[Q 13-25] R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے |
31005 | As for those who deny, it is all the same if you warn them or not, they will not believe[Q 1-6] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے۔ وہ ایمان نہیں لانے کے |