Sr. | English Words | Urdu Words |
5611 | Remember when you prayed to your Lord for help, He heard you and said: \"I shall send a thousand angels following behind you for your aid[Q 8-9] R Holy Quranic Report Error! | جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کرتے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کرلی (اور فرمایا) کہ (تسلی رکھو) ہم ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے آتے جائیں گے تمہاری مدد کریں گے |
5612 | Remember when you said to the faithful: \"Is it not sufficient that your Lord should send for your help three thousand angels from the heavens[Q 3-124] R Holy Quranic Report Error! | جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے |
5613 | Remember when you set forth in the morning from your house assigning the faithful positions for the battle, God heard everything and knew all[Q 3-121] R Holy Quranic Report Error! | اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے |
5614 | Remember you are those who disputed the things you knew; so wherefore dispute about things you do not know? And God has the knowledge, while you do not know[Q 3-66] R Holy Quranic Report Error! | دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا ہی تھا جس کا تمہیں کچھ علم تھا بھی مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے |
5615 | Remember, as you were rushing up (the hill) without turning back to look, though the Prophet was calling you from the rear, He requited you with anguish for an anguish that you do not fret for missed opportunity and what befell you, for God is aware of al R Holy Quranic Report Error! | (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے |