Sr. | English Words | Urdu Words |
3601 |
MARKOWNIKOFFS\\\' RULE R
Report Error!
|
مارکووینکیوف کا اصول ۔ جب بھی کوئی اضافہ کسی غیر تشاکل کثیر نوعی بانڈ میں وقوع پذیر ہوتا ہے تو ایڈ نڈم کا منفی حصہ ہائیڈروجن کے کم تر ایٹموں کے ساتھ ایک کاربن ایٹم کی طرف چلا جاتا ہے جبکہ مثبت حصہ دوسرے کاربن ایٹم کا رخ لر لیتا ہے ۔ |
3602 |
MATTER R Noun, Name, Scientific
Report Error!
|
مادہ سے مراد وہ عنصر ہے جس سے تمام مادی اشیاء بنی ہوئی ہیں۔ قدیم یونانی فلسفیوں نے سب سے پہلے یہ جاننے کی کو شش کی کہ دنیا کس چیز سے بنی ہے۔انھوں نے بنیادی ذرات کا نام ایٹم رکھا , ٹھوس , مائع اور گیس یہ مادے کی تین مختلف صورتیں ہیں۔ |
3603 |
MOLECULAR DIAMETERS R
Report Error!
|
مالیکیولی اقطار ۔ کیمیائی حرکیات کے مقصد کے لیے فرض کر لیا گیا ہے کہ مالیکیولز کروی ہوتے ہیں چنانچہ ان کے قطر کر لیے گئے ہیں مثلاً ہائیڈروجن کے مالیکیول کا قطر 2.36x10-8 سینٹی میٹر اور آکسیجن کے مالیکیول کا قطر 23.19x10-8 سینٹی میٹر ہوتا ہے ۔ |
3604 |
MOLECULAR DISTILLATION R
Report Error!
|
مالیکیولی کشید ۔ ایسی کشید جو انتہائی کم دباﺅ پر عمل میں لائی جاتی ہے ۔ یہ دباﺅ(1.3 N/m2 ) ہوتا ہے ۔ اسے وٹامنز اور دیگر فطری اجزا کی علیحدگی اور صفائی کے لیے استعمال میں لاتے ہیں مرکری کے آئسوٹوپس کی علیحدگی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ |
3605 |
MOLECULAR MASS R
Report Error!
|
مالیکیولی کمیت ۔ کاربن 12 ۔ کی کمیت کے 1/12 حصے سے مرکب کا مول جتنے گنا بھاری ہوا سے مالیکولی کمیت کہتے ہیں ۔ یہ مادے کے ایک مالیکیول میں موجود تمام ایٹموں کی مجموعی ایٹمی کمیت کے مساوی ہوتا ہے ۔ مثلا ہائیڈروجن کی مالیکیولی کمیت دو اور پانی کی 18 ہے ۔ |