Sr. | English Words | Urdu Words |
3616 |
INHIBITOR R
Report Error!
|
مانع ، رکاوٹ پیدا کرنے والا ۔ ایسا اضافی مادہ جو رکاوٹ پیدا کرے یعنی کسی تعامل کو روک دےیا اسےسست کر دے مثلاً H2S اورAs مرکبات جذب کے عمل کے ذریعے غیر ہم جنسی عمل انگیزی کو روک دیتے ہیں ۔ ایک مانع حلقی تعاملات کوروک دیتا ہے ۔یا پھر سطح پر ایسی تہہ جما دیتا ہے ۔جو تعامل میں مزاحمت کرتی ہے ۔ |
3617 |
MOSQUITO BEES R Adjective
Report Error!
|
ماسکیٹو بیز ۔ مچھر مکھیاں ۔ ڈنگ سے محروم مل جل کر رہنے والی چھوٹی سیاہ رنگ مکھیاں ۔ ان کا ڈنگ ناقص اور محض نشان کی حد تک ہوتا ہے ۔ دیواروں کی درزوں اور شگافوں میں اپنے گھر بناتی اور فکیل مقدار میں شہد تیار کرتی ہیں جو پولن سے الگ سیاہ رنگ کے خانوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ |
3618 |
MALTOSE C12 H22 O11 R
Report Error!
|
مالٹوز ۔ اسے شکر یا قند شعیر بھی کہتے ہیں یہ غلوں کے پھوٹتے ہوۓ بیجوں میںپائی جانے والی شکر اور گلوکوز کے دو یونٹوں پر مشتمل ڈائی سیکرائیڈ ہے ۔ گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ یہ سٹارچ اور گلائی کو جن انحطاط سے پیدا ہوتی ہے ۔ نقطہ پگھلاﺅ 103-102 سینٹی گریڈ ہے مشروب سازی اور غذاﺅں میں استعمال کی جاتی ہے ۔ |
3619 |
MORPHINE, C17 H19 NO3 R
Report Error!
|
مارفین ۔ جوہر افیون ۔ بے رنگ منشوری قلمیں جن میں ایک مالیکیول پانی کا ہوتا ہے ۔ یہ سفید الکلائیڈ افیون میں پایا جاتا ہے ۔ نقطہ پگھلاﺅ ۲۵۴ سینٹی گریڈ ہے ۔ کوڈین اور ڈائی امارفین یا ہیروئین (ڈائی ایسی ٹائل مارفین) اسی سے بنتی ہے ۔ ایک اساس اور ایک فینول کی حیثیت سے عمل کرتا ہے ۔ مارفین اور اس کے نمک پانی میں خوب حل پذیر ہیں ۔ |
3620 |
TRADE MARK R Noun
Report Error!
|
مارکہ ٹریڈ مارک تجارتی نشان کارخانے کا نشان حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ شدہ نشان الفاظ یا وضع جو صنعت کار تاجر یا کاروباری اپنی مصنوعات کے لیے مقررہ کرے اور دوسروں کی بنائی ہوئی اشیاء سے تمیز کرنے کے لیے ان پر اپنی مہریں اپنی چھاپ یا اپنا لیبل لگائے فعل ٹریڈ مارک کے طور پر مہر لگانا سرکاری طور پر اپنا مارکہ رجسٹر کرانا ۔ |