Sr. | English Words | Urdu Words |
3591 |
MASTER RESELLER R Noun
Report Error!
|
ماسٹر ریسلر ۔ کمپیوٹر کے سازو سامان بنانے والوں کی طرف سے ان ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز تفویض کیا جانے والا سٹیٹس جو مخصوص معیار پر پورا اترے ہوں ، عموما یہ سٹیٹس ریسلر سے اشیاء کی فروخت کی متوقع تعداد کے متعلق ہوتا ہے ۔ |
3592 |
MARMOT WOODCHUCK R Adjective
Report Error!
|
مارموٹ ۔ پہاڑوں پہ رہنے والا امریکی مارموت ۔ اس کا شمار کترنے والے جانداروں میں ہوتا ہے ۔ تقریبا ۵۰ سینٹی میٹر لمبا اور تنو مند ہوتا ہے ۔ ٹانگیں چھوٹی ہوتی ہیں ۔ موسم سرما میں اپنے بھٹ میں سویا رہتا ہے ۔ |
3593 |
BENEFICIAL OWNER R Adjective
Report Error!
|
مالک انتفاعی ۔ ملکیت انتفاعی سے مراد جائیداد سے استفادہ کا حق ہے ۔ ایسی صورت میں کہ قانونی حقیقت ایک شخص کو حاصل ہو اور اسے انتفاعی حق کے استعمال کا اختیار یا اس میں انتفاعی مفاد دوسرے شخص کو حاصل ہو ۔ |
3594 |
MOLECULAR SIEVE R
Report Error!
|
مالیکیولی چھلنی ۔ زیولائیٹس جو پانی یا گیس کے جبذ کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔ اس چھلنیوں میں مختلف سائز کے سوراخ ہوتے ہیں مالیکیولی چھلنی کرومیٹو گرافی کا وسیع پیمانے پر کیمسٹری اور بائیوکیمسٹری میں استعمال ہوتا ہے ۔ |
3595 |
LIQUID R
Report Error!
|
مائع ، مادہ کی وہ حالت جس میں اس کے اجزائی ذرات بین مالیکیولی قوت سے آپس میں ڈھیلے ڈھالے انداز میں بندھے ہوتے ہیں ۔ٹھوس اور گیس کی درمیانی حالت اس کا مقررہ حجم ہوتا ہے ۔ مائعات جس برتن میں ہوں اس کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ |