Sr. | English Words | Urdu Words |
3606 |
MICRO AEROPHILES R Adjective
Report Error!
|
مائیکرو ایرو فائلز ۔ قلیل ہوا پسند ۔ ایسے خوردبینی اجسام جو نہایت کم مقدار میں آکسیجن کے باوجود نشوونما پا سکتے ہیں ۔ عام طور پر یہ جرثومے ان ہوا بند ڈبوں میں پڑی کھانے کی اشیا کو خراب کر دیتے ہیں جن میں تھوڑی سی آکسیجن رہ گئی ہو ۔ |
3607 |
MYOCARDIAL INFARCTION R Noun, Adjective
Report Error!
|
مائیلو کارڈیل انفارکشن ۔ قلبی عصب کے حصے کی عدم کارکردگی جس کے باعث دل میں خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔ ایسا عموماً بائیں جانب ہوتا ہے ۔ جدھر دل موجود ہوتا ہے ۔ مریض کو عارضہ قلب لاحق ہوتا ہے ۔ چھاتی میں درد پیدا ہو کر بازووءں تک پھیل جاتی ہے ۔ |
3608 |
MICROCORPHA R Adjective
Report Error!
|
مائیکرو کورفا ۔ طرہ دار دم یا ابریہ دم رکھنے والے حشرات ۔ ان میں بے پر حشرات شامل ہیں جن کا جسم پچکا ہوا ہوتا ہے ۔ آنکھیں بڑی جن کے ساتھ بہت سے اجزا ہوتے ہیں ۔ چانہ صرف ایک گرہ کے ساتھ ہوتا ہے ۔ پیٹ کے دوسرے سے چوتھے حلقہ پر پھکنے ہوتے ہیں ۔ |
3609 |
MYRMELEONTIDAE R Adjective
Report Error!
|
مائر میلین ٹیڈا ۔ نرم تن حشرات کا خاندان ۔ ان کے انٹینا چھوٹے تنو مند اور گرز نما ہوتے ہیں ۔ پر لمبے باریک اور بہت سی رگیں رکھتے ہیں ۔ پیٹ لمبوترا اور پتلا ہوتا ہے ۔ لاروا مخروطی ریتلے گڑھے میں چھپا رہتا ہے اور اس میں گرنے والی چیونٹیاں کھاتا ہے ۔ |
3610 |
AQUA REGIA R
Report Error!
|
ماً الملوک ۔ نائٹرک ایسڈ سونے اور پلوٹینم کے علاوہ تمام دھاتوں کو تحلیل کرتا اور ان کی تکسید کرتا ہے ۔ ان دو دھاتوں کو حل کرنے کے لیے چار حصے مرتکز ہائیڈ رو کلورک ایسڈ اور ایک حصہ نائٹر ک ایسڈ لیا جاتا ہے ۔ اس محلول کو ایکوار یگیا ، ماً الملوک یا آب سلطانی کہا جاتا ہے ۔ |