Sr. | English Words | Urdu Words |
6121 | THE SELF-SUFFICIENT [ A L - G H H A N I ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لغَنّییُ ، { خُود کفیِل ، سراپا کفیِل ، اَ لکریم ، اَ لکفیِل و اَلمجیِد } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو اَ لکریم کا نَعم اَ لبدَل ہے۔ سُورۃ مُحمَد ﷺ کی ۳۸ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شَک ، اللّہ تعالے۱ کو تُمہاری ضرُورت نہیں ہے ، لیکن تُمہیں اللّہ تعالے۱ کی ضرُورت ہے ۔: سُورۃ اَ لنمل کی ۴۰ ویں آیت یُوں ہے :۔ بے شک ، اللّہ تعالے۱ سراپا خُود کفیِل اور فِّیاض ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ لُقمان کی ۲۶ ویں ، یُونس کی ۶۸ ویں ، اَ لعنکبُوت کی چھَٹی ، اور بقرہ کی ۲۴۵ ویں ۔ یہ تُمام آیات اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہیں ۔ |
6122 | The semblance of Paradise promised the pious and devout (is that of a garden) with streams of water that will not go rank, and rivers of milk whose taste will not undergo a change, and rivers of wine delectable to drinkers, and streams of purified honey, R Holy Quranic Report Error! | جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا |
6123 | The semblance of the infidels is that of a man who shouts to one that cannot hear more than a call and a cry. They are deaf, dumb and blind, and they fail to understand[Q 1-171] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ کافر ہیں ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ سن نہ سکے۔ (یہ) بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں کہ (کچھ) سمجھ ہی نہیں سکتے |
6124 | The semblance of these two groups is that of a man who is deaf and blind, and the other who can hear and see. Can they be equal? Why do you not reflect[Q 11-24] R Holy Quranic Report Error! | دونوں فرقوں (یعنی کافرومومن) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا ہو اور ایک دیکھتا سنتا۔ بھلا دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ |
6125 | The semblance of those who believe not in the life to come is that of the meanest; but the semblance of God is the most sublime, for He is all-mighty and all-wise[Q 16-60] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔ اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے |