Sr. | English Words | Urdu Words |
851 | THE ALL SUFFICING R Name Report Error! | الغنی ۔ |
852 | THE ALL- EMBRACING [ A L - W A S I H ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لو اسِعُ ، { بے اِنتہا وسیع و عریض} قُرانِ پاک میں تین دفعہ سے زیادہ پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ البقرہ کی ۲۴۷ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور اللّہ تعالے۱ کی ذات بے اِنتہا وسیع و عریض ہے اور وُہ سب کُچھ جانتا ہے۔: سُورۃ اَلکَھف کی ۱۰۹ ویں ، الاعراف کی ۱۵۶ ویں ، اور اَلنجم کی ۳۲ ویں آیت بھی اسی صِفاتی نام کی ترجمان ہے۔ نیز ، حَدیِثِ نبوی ﷺ {صَحیِح مُسلم} میں بھی اس صِفاتی نام کا تَذکرہ ہے۔ |
853 | THE ALL- EXALTED [ A L - M U T A ` A L I ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | اَ لمُتَا لِ ، { سَر بُلند ، رفیِع ، ا علی۱ و ارفع۱ } قُرانِ پاک میں پایا جانے والا اللّہ تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ اَ لرعَد کی ۹ ویں آیت یُوں ہے :۔ وُہ { اللّہ تعالے۱ } دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا جاننے والا ہے اور اعلی۱ و ارفع۱ ہے ۔: علاوہ ازیں ، سُورۃ اَلنحل کی ۵۰ ویں ، اَ لدخان کی ۱۹ وین ، اَ لسراء کی ۴۳ ویں ، اور اَ لجِن کی تیسری آیت اسی صِفاتی نام کی ترجمانی کرتی ہے ۔ |
854 | THE ALL- GIVING [ A L - W A H H A B ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَوَ ھَّا بُ ، قُرانِ پاک میں ایک سے زیادہ جگہ پر پایا جانے والا خُدا تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے ۔ سُورۃ آل عمران کی آٹھویں آیت یُوں ہے :۔ { اے اللّہ تعالے۱! } تُو فِیّاض الَو ھَّا بِ ہے۔: نیز ، درج ذیل آیات اللّہ تعالے۱ کے ، ا لَوَ ھَّا بُ ، ہونے کی بھرپُور ترجمان ہیں۔ آ ل عمران کی ۷۳ ویں ، ابراہیم کی ۳۴ ویں ، عَنکبُوت کی۱۷ ویں ، اور اَ لمائدہ کی تیسری آیت۔ |
855 | THE ALL-AWARE [ A L - K H A B I R ] R Noun, Adjective, Name, Holy Quranic Report Error! | ا لَخَبیرُ ، { خبر رکھنے والا } خُدا تعالے۱ کا ایک صِفاتی نام ہے جو احادیث شریف کے علاوہ قُرانِ پاک میں چار سے زیادہ مرتبہ آیا ہے۔ سُورۃ الَمُلَک کی ۱۴ ویں آیت یُوں ہے :۔ اور وُہ { اللہ تعالے۱ } سراپا لطِیف اور بخیِر ہے۔: نیز، درج ذیل آیاتِ مُبارکہ اللّہ تعالے۱ کے اِسی صِفاتی نام کی ترجُمان ہیں۔ سُورۃ آل عِمران کی ۱۵۳ ویں ، الَعادیات کی ۹ تا ۱۱ اور الاسراء کی ۱۷ ویں آیت۔ |