Sr. | English Words | Urdu Words |
14051 | Those who disbelieve spend their possessions on turning men away from God. They will go on spending and rue it in the end, and will be subdued. But those who remain disbelievers shall be gathered into Hell[Q 8-36] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ کافر ہیں اپنا مال خرچ کرتے ہیں کہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکیں۔ سو ابھی اور خرچ کریں گے مگر آخر وہ (خرچ کرنا) ان کے لیے (موجب) افسوس ہوگا اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور کافر لوگ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے |
14052 | Those who disbelieve will certainly be told: \"God´s displeasure was greater than your disgust of your selves when you were called to belief and refused to believe[Q 40-10] R Holy Quranic Report Error! | جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہیں تھے تو خدا اس سے کہیں زیادہ بیزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو |
14053 | Those who disbelieve will say: \"O Lord, show us those among the jinns and men who had led us astray that we may trample them underfoot and make them wholly abject[Q 41-29] R Holy Quranic Report Error! | اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں |
14054 | Those who disobey God and the Prophet and exceed the bounds of law, will be taken to Hell and abide there for ever and shall suffer despicable punishment[Q 4-14] R Holy Quranic Report Error! | اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی حدوں سے نکل جائے گا اس کو خدا دوزخ میں ڈالے گا جہاں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور اس کو ذلت کا عذاب ہوگا |
14055 | Those who dissipate (their wealth) are the brethren of the devils, and the Devil was ungrateful to his Lord[Q 17-27] R Holy Quranic Report Error! | کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے |