Sr. | English Words | Urdu Words |
14026 | Those who believe fight in the way of God; and those who do not, only fight for the powers of evil; so you should fight the allies of Satan. Surely the stratagem of Satan is ineffective[Q 4-76] R Holy Quranic Report Error! | جو مومن ہیں وہ تو خدا کے لئے لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ بتوں کے لئے لڑتے ہیں سو تم شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ (اور ڈرو مت) کیونکہ شیطان کا داؤ بودا ہوتا ہے |
14027 | Those who believe in God and His apostles are true of word and deed; and by their Lord are considered testifiers of the truth. They have their guerdon and their light. As for those who do not believe and reject Our revelations, are the people of Hell.[Q 5 R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں |
14028 | Those who believe in God and the Last Day, do not ask your leave to be excused from fighting wealth and soul (in the cause of God), for God knows the pious and devout[Q 9-44] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو تم سے اجازت نہیں مانگتے (کہ پیچھے رہ جائیں بلکہ چاہتے ہیں کہ) اپنے مال اور جان سے جہاد کریں۔ اور خدا ڈرنے والوں سے واقف ہے |
14029 | Those who believe not in God and His apostles, and desire to differentiate between God and His messengers, and say: \"We believe in some and not in the others,\" and wish to find a way (between affirmation and denial)[Q 4-150] R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ خدا سے اور اس کے پیغمبروں سے کفر کرتے ہیں اور خدا اور اس کے پیغمبروں میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور ایمان اور کفر کے بیچ میں ایک راہ نکالنی چاہتے ہیں |
14030 | Those who believe say: \"How is it no Surah was revealed?\" But when a categorical Surah is revealed that mentions war, you should see those who are sceptical staring at you like a man in the swoon of death. Alas the woe for them[Q 47-20] R Holy Quranic Report Error! | اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے |