Sr. | English Words | Urdu Words |
14036 | Those who came to the city and to faith before them, love those who take refuge with them, and do not feel for themselves any need for what is given them, and give them preference over themselves even if they are indigent. Whoever preserves himself from h R Holy Quranic Report Error! | اور (ان لوگوں کے لئے بھی) جو مہاجرین سے پہلے (ہجرت کے) گھر (یعنی مدینے) میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) جو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش (اور خلش) نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔ اور جو شخص حرص نفس سے بچا لیا گیا تو ایسے لوگ مراد پانے والے ہیں |
14037 | Those who cannot afford to marry should abstain from what is unlawful until God enriches them by His grace. And free those slaves you possess who wish to buy their freedom after a written undertaking, if you know they have some goodness, and give them out R Holy Quranic Report Error! | اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے |
14038 | Those who conceal any part of the Scriptures that God has revealed, and thus make a little profit thereby, take nothing but fire as food; and God will not turn to them on the Day of Resurrection, nor nourish them for growth; and their doom will be painful R Holy Quranic Report Error! | جو لوگ (خدا) کی کتاب سے ان (آیتوں اور ہدایتوں) کو جو اس نے نازل فرمائی ہیں چھپاتے اور ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منفعت)حاصل کرتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے خدا قیامت کے دن نہ کلام کرے گا اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا۔اور ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب ہے |
14039 | those who deal in drugs R Phrase Report Error! | وہ افراد جو منشیات کا کاروبار کرتے ہیں |
14040 | Those who defame chaste women and do not bring four witnesses should be punished with eighty lashes, and their testimony should not be accepted afterwards, for they are profligates[Q 24-4] R Holy Quranic Report Error! | اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں |