Sr. | English Words | Urdu Words |
2216 | The day We shall gather them all together We shall say to the idolaters: \"Take your stand with the compeers you worshipped as the equals of God.\" We shall then create a rift between them, and the compeers will say: \"You did not worship us[Q 10-28] R Holy Quranic Report Error! | اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔ تو ہم ان میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان کے شریک (ان سے) کہیں گے کہ تم ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے |
2217 | The day We shall move the mountains, and you see the earth an open plain, We shall gather them together, leaving none behind[Q 18-47] R Holy Quranic Report Error! | اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے |
2218 | The day We shall roll up the heavens like a written scroll, We shall revert it (to nothing) as it was before We first created it. This is a promise incumbent on Us; We will certainly fulfil it[Q 21-104] R Holy Quranic Report Error! | جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں |
2219 | The day We shall summon all men with their leaders, whosoever is given his record in his right hand will be able to read his account, and none will be wronged the breadth of a thread[Q 17-71] R Holy Quranic Report Error! | جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے۔ تو جن (کے اعمال) کی کتاب ان کے داہنے ہاتھ میں دی جائے گی وہ اپنی کتاب کو (خوش ہو ہو کر) پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہ ہوگا |
2220 | The day We shall usher the righteous before Ar-Rahman like envoys into the presence of a king[Q 19-85] R Holy Quranic Report Error! | جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے
|