Sr. | English Words | Urdu Words |
8101 | Then after affliction He Sent you a drowsiness as comes after security, overwhelming some among you, and making some anxious for themselves, and made them think thoughts of pagan ignorance; and they said: \"Have we a say in any affair?\" Say: \"All affair R Holy Quranic Report Error! | پھر خدا نے غم ورنج کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی (یعنی) نیند کہ تم میں سے ایک جماعت پر طاری ہو گئی اور کچھ لوگ جن کو جان کے لالے پڑ رہے تھے خدا کے بارے میں ناحق (ایام) کفر کے سے گمان کرتے تھے اور کہتے تھے بھلا ہمارے اختیار کی کچھ بات ہے؟ تم کہہ دو کہ بےشک سب باتیں خدا ہی کے اختیار میں ہیں یہ لوگ (بہت سی باتیں) دلوں میں مخفی رکھتے ہیں جو تم پر ظاہر نہیں کرتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم یہاں قتل ہی نہ کیے جاتے کہہ دو کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کی تقدیر میں مارا جانا لکھا تھا وہ اپنی اپنی قتل گاہوں کی طرف ضرور نکل آتے اس سے غرض یہ تھی کہ خدا تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو خالص اور صاف کر دے اور خدا دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے |
8102 | Then after them a new generation inherited the Book. They took to the things of this base world, and said: \"We shall (surely) be forgiven this.\" Yet they will accept similar things if they came their way again. Had they not been covenanted in the Book t R Holy Quranic Report Error! | پھر ان کے بعد ناخلف ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے۔ یہ (بےتامل) اس دنیائے دنی کا مال ومتاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بخش دیئے جائیں گے۔ اور (لوگ ایسوں پر طعن کرتے ہیں) اگر ان کے سامنے بھی ویسا ہی مال آجاتا ہے تو وہ بھی اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب کی نسبت عہد نہیں لیا گیا کہ خدا پر سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہیں گے۔ اور جو کچھ اس (کتاب) میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے کیا تم سمجھتے نہیں |
8103 | Then after them We sent Moses and Aaron with Our signs to the Pharaoh and his nobles; but they behaved arrogantly, for they were a people full of guilt[Q 10-75] R Holy Quranic Report Error! | پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے |
8104 | Then again we visited the Mosque in religious respect
R Phrase Report Error! | پھر ھم نے دوبارہ مذہبی احترام کے ساتھ مسجد کی سیر کی |
8105 | Then Agrippa said unto Paul , Thou art permitted to speak for thyself . Then Paul stretched forth the hand , and answered for himself R Phrase Report Error! | اگرپا نے پولس سے کہا تجھے اپنے لئے بولنے کی اجازت ہے ۔ پولس ہاتھ بڑھا کر اپنا جواب یوں پیش کرنے لگا کہ |